حیدرآباد،پانی کی لہروں سے ٹکرانے کا جنون 2 جانیں لے گیا
ویب ڈیسک
اتوار, ۹ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
پانی کی لہروں سے ٹکرانے کا جنون 2اور جانیں لے گیا، دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 3بھائی ڈوب گئے جن میں سے دو جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقع مہران پل کے قریب دریائے سندھ میں پیش آیا جہاں نہانے کیلئے آئے 3بھائی دیکھتے ہی دیکھتے دریا میں ڈوبنے لگے، ریسکیو کی ٹیم نے ڈوبنے والے 3بھائیوں میں سے 1کو بچا لیا گیا۔ڈوب کر جان سے ہاتھ دھونے والے دو بھائیوں میں 14سالہ حسنین اور 15 سالہ حنین سومرو شامل ہیں جن کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔