میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے اپنی مرضی سے غائب ہونے کا انکشاف

سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے اپنی مرضی سے غائب ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورورپورٹ) پولیس نے ایک روز قبل لاپتا ہونے والے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے اپنی مرضی سے غائب ہونے کا انکشاف کیا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان ایک روز قبل لاپتا ہوگئے تھے، ان کے اہل خانہ نے تھانہ کوہسار میں اس حوالے سے درخواست بھی دی تھی،آج پولیس تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق پولیس کو اعظم خان کے اغوا کے کوئی شواہد نہیں ملے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان اپنی مرضی سے گاڑی خود ڈرائیو کر کے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اعظم خان کے موبائل کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے، اعظم خان کے موبائل ریکارڈ سے اغوا کے حوالے سے کوئی کلیو نہیں ملا، اسلام آباد پولیس نے دیگر اضلاع کی پولیس سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں