میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پارٹی چھوڑنے کیلئے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، عمران اسماعیل

پارٹی چھوڑنے کیلئے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، عمران اسماعیل

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پی ٹی آئی رہنما، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کے لیے مجھ پر کوئی دبائو نہیں۔یہ بات عمران اسماعیل نے پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کیے جانے کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہی۔ان کا کہنا ہے کہ آفتاب صدیقی اپنی مرضی کے مالک ہیں، پارٹی چھوڑنے سے متعلق ان کا اپنا فیصلہ ہے۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت نے پی ٹی آئی رہنما، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔دورانِ سماعت عمران اسماعیل کو عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کی جانب سے عمران اسماعیل کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا۔پولیس نے عدالت سے عمران اسماعیل کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست کو مسترد کر دیا اور ا?ئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کر لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں