میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کارکن پارٹی رہنمائوں کی تصاویر والے فلیکسز نذر آتش کرتے رہے

پی ٹی آئی کارکن پارٹی رہنمائوں کی تصاویر والے فلیکسز نذر آتش کرتے رہے

ویب ڈیسک
منگل, ۹ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے لئے باہر نکلنے والے کارکنان پارٹی رہنمائوں کی تصاویر والے فلیکسز اور بینرز نذر آتش کرتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مختلف رہنمائوں کی جانب سے زمان پارک اور کینال روڈ پر پارٹی چیئرمین عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑی تعداد میں فلیکسز اور بینرز آویزاں کئے گئے تھے ۔ پارٹی سربراہ کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی کارکنان احتجاج کے لئے کینال روڈ پر جمع ہو گئے ۔ مشتعل کارکنان نے شاہراہ کو بلاک کرنے کے لئے اپنی ہی جماعت کے رہنمائوں کی تصاویر والے فلیکسز اور بینرز اتار کر انہیں نذر آتش کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں