کترینہ کیف نے بچے کی پیدائش سے متعلق خبروں پر ردِعمل دے دیا
ویب ڈیسک
منگل, ۹ مئی ۲۰۲۳
شیئر کریں
بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے حاملہ ہونے سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ کے اداکار وکی کوشل سے شادی کے بندھن بندھنے والی کترینہ کی حاملہ ہونے کی خبریں آئے دن سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آتی ہیں۔تاہم اس مرتبہ کترینہ کیف نے بچے کی پیدائش سے معتلق خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے ان افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ سے حالیہ بات چیت کے دوران انہوں نے اپنی حاملہ ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ان کی تردید کر دی ہے۔