میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لطیف آباد رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبہ ،بلدیہ حیدرآباد کا شعبہ لینڈ مینجمنٹ سہولت کار

لطیف آباد رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبہ ،بلدیہ حیدرآباد کا شعبہ لینڈ مینجمنٹ سہولت کار

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :آصف سعود) لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبہ، بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کا شعبہ لینڈ منجمنٹ غیرقانونی پروجیکٹس کا سہولت کار بن گیا، کمرشل پر پابندی کے باوجود ڈی بلاک کے رہائشی پلاٹ نمبر 163 کو کمرشل میں تبدیل کیا گیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بھی غیرقانونی طور پر نیشنل لیونگ آئیکون نامی گراؤنڈ پلس 8 منزلہ منصوبے کی این او سی جاری کی، سرمایہ کاری کرنے والے پریشانی کا شکار، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کا شعبہ لینڈ منجمنٹ غیرقانونی تعمیراتی و تجارتی منصوبوں کا سہولت کار بن گیا ہے، لطیف آباد اور سٹی کے رہائشی علاقوں میں موجود رہائشی عمارتوں و پلاٹس کی غیرقانونی طور پر حیثیت تبدیل کرکے کمرشل میں کنورٹ کرنے کے باعث شہر بھر میں رہائشی علاقوں کا انفراسٹرکچر تباہی کی جانب گامزن ہے، عدالتی احکامات اور حکومت کی پابندی کے باوجود بلدیہ اعلیٰ کے شعبہ لینڈ منجمنٹ نے سینکڑوں رہائشی پلاٹس کو کنورٹ میں تبدیل کردیا ہے، لطیف آباد نمبر 7 میں ایئرپورٹ روڈ پر الرحیم ریسٹورنٹ کے ساتھ واقع بلاک ڈی کے رہائشی پلاٹ نمبر 163 کو غیرقانونی طور پر شعبہ لینڈ نے کمرشل میں تبدیل کیا جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیرقانونی طور پر مذکورہ منصوبے کی این او سی جاری کی، مذکورہ منصوبے کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی این او سی اور شعبہ لینڈ کی کمرشل کی این او سی کو ادارہ ترقیات حیدرآباد غیرقانونی قرار دے چکا ہے، مذکورہ پلاٹ پر نیشنل بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے گراؤنڈ پلس 8 منزلہ نیشنل لیونگ آئیکون کے نام سے منصوبے کی تعمیرات جاری ہیں، مذکور منصوبے کے خلاف رینجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرا?باد نے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو تحقیقات کا حکم دیا تھا تاہم اس تحقیقات میں پیش رفت نہ ہو سکی ہے، روزنامہ جرات کی جانب سے رابطہ کرنے پر رینجنل ڈائریکٹر انجنئیر محمد رقیب نے تحقیقات کے بارے میں بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ آفیشل معاملات ہیں وہ معلومات دے نہیں سکتے، ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبے کی این او سی کیلئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں سابقہ سسٹم کے سرغنہ نے ایک کروڑ سے رقم لی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے اختیارات کو بائے پاس کرکے مذکورہ منصوبے کی کراچی سسٹم سے این او سی جاری کروائی، نیشنل لیونگ آئیکون نامی رہائشی و تجارتی منصوبہ متنازع ہونے کے باعث سرمایہ کاری کرنے والے پریشانی کا شکار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں