میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کو درپیش حالات سے نکلنے کیلئے درگزر کی ضرورت ہے، صدر مملکت کا عید پر پیغام

ملک کو درپیش حالات سے نکلنے کیلئے درگزر کی ضرورت ہے، صدر مملکت کا عید پر پیغام

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی صدر نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش موجودہ حالات سے نکلنے کیلئے پاکستان کو درگزر کرنے اور اللہ کے راستے اور سنت رسول پر چلنے کی ضرورت ہے،عوام گروہی، مذہبی اور سیاسی اختلافات کو لڑائی جھگڑے اور نفرت انگیزی کا ذریعہ نہ بننے دیں ، ملک کو سیاسی و معاشی استحکام کی جانب لے جانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔عید الفطر1444ھ بمطابق22اپریل2023ء کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ میں عید الفطر کے پر مسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہوں کہ یہ عید ہمارے لیے امن وسلامتی اور خوشیوں کے ایام لائے اور ملکِ پاکستان کو ترقی ، خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے۔ انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک ہمارے اندر جہاں تقویٰ اور پرہیزگاری پیدا کرتا ہے وہیں پر دوسروں کی تکلیف، بھوک اور پریشانی کا احساس بھی پیدا کرتا ہے،یہ احساس کسی بھی معاشرے سے غربت اور ناانصافی کے خاتمے کی بنیاد بن سکتا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم عید کے اس موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم تقویٰ ، پرہیزگاری اور احساس کے یہ جزبات اپنے ساتھ پورا سال لے کر چلیں گے ا ور معاشرے کو خوشحال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت پاکستان کو مشکل سیاسی اور اقتصادی حالات کا سامنا ہے اور ہم سب اپنے ملک کیلئے درد محسوس کررہے ہیں،ان حالات میں ، میں پوری قوم کی توجہ معاف کرنے اور رحم فرمانے والے رب کے احکامات کی طرف دلانا چاہتا ہوں جو ہمیں معاف کرنے ، درگزر کرنے اور بخش دینے کا حکم دیتا ہے اور فرماتا ہے کہ ”بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ” اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے کہ وہ نیکی اور احسان کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے۔ بے شک قرآن ہمیشہ کیلئے ہے اور اس کے احکامات پاکستان کیلئے برمحل و باموقع ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں