میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لذیذ مگرزہریلی مچھلی کھانے سے میاں بیوی ہلاک

لذیذ مگرزہریلی مچھلی کھانے سے میاں بیوی ہلاک

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملائیشیا میں ایک معمر جوڑا بہت لذیذ لیکن اس سے بھی زیادہ زہریلی پفرفش کھا کر ہلاک ہوگیا ہے۔نگ چوان سنگ اوران کی بیگم لِم سائیوگوان، نے آن لائن اسٹور سے پفرفش آرڈر کی تھی جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔ انہوں نے اپریل کے پہلے ہفتے میں دوپہر کو انہوں نے مچھلی پکاکر کھائی۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی دونوں پر کپکپی طاری ہوگئی اور سانس لینے میں شدید دقت پیش آرہی تھی۔ دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا تو خاتون اسی رات کو فوت ہوگئیں جبکہ ان کا شوہر ایک ہفتے کومہ میں رہنے کے بعد فوت ہوا۔ ان کی بیٹی نے تدفین کے بعد حکومت سے کہا ہہے وہ پفر فش جیسی مچھلیوں پر سخت قوانین نافذ کرے۔اس واقعے کے بعد حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پفر فش جیسی غذاؤں کے فروخت پر مکمل پابندی عائد کرے یا پھر انہیں پکانے کے سخت معیارات طے کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں