شہری نے چلتی ٹرین میں نیم برہنہ ہوکر نہانا شروع کر دیا، مسافر ہکا بکا
شیئر کریں
چلتی ٹرین میں شہریوں کے ڈانس کی تو کئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک امریکی شخص کی ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس نے بغیر کچھ سوچے سمجھے چلتی ٹرین میں مسافروں کے سامنے نیم برہنہ ہوکر نہانا شروع کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کی میٹرو ٹرین میں مسافر اس وقت حیران و پریشان ہوگئے جب ٹرین میں بیٹھا ایک شخص اچانک نیم برہنہ ہوگیا۔اس کے بعد امریکی شہری میں اپنے سوٹ کیس کو کھولا اور اس میں کھڑا ہوگیا، سوٹ کیس میں بظاہر ایک ٹب ، پانی کی بوتل، صابن اور اسپنج بھی موجود تھا۔تاہم شہری نے ٹب میں بوتل میں سے پانی نکالا اور پھر اسپنج جسم پر پھیرنے لگا، اس دوران اس نے سوٹ کیس میں سے صابن کی بوتل نکالی اور اسے جسم پر لگانا شروع کر دیا۔ا س کے بعد اس شخص نے پانی سے جسم صاف کرتے ہوئے تولیہ کا استعمال کیا اور پھر کپڑے پہننے لگ گیا۔شہری کو سوٹ کیس میں کھڑا ہوکر نہاتا دیکھ کر وہاں موجود کچھ مسافر اٹھ کر چلے گئے اور کچھ اس کی حرکت پر ہنستے رہے۔