میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تجاوزات آپریشن، سندھ حکومت کاگھرسے محروم افرادکومتبادل زمین دینے کافیصلہ

تجاوزات آپریشن، سندھ حکومت کاگھرسے محروم افرادکومتبادل زمین دینے کافیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ حکومت کاانسداد تجاوزات آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کو متبادل پلاٹ دینے کا فیصلہ کیاہے،متاثرین کو اب متبادل پلاٹس دیئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن کے متاثرین کو متبادل پلاٹ دینے کے لیے حکومت سندھ نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ کمیشن کا مسودہ بیرسٹر مرتضی وہاب نے تیار کیا ہے۔کمیشن گجرنالے اور دیگر متاثرین کو متبادل80،80 گز کا پلاٹ فراہم کرے گا۔ کمیشن دیگر متاثرین کے لیے بھی متبادل پلاٹوں کا بندوبست کرے گا۔کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے مسودہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے حوالے کردیاہے۔کمیشن میں نسلہ ٹاور اور دیگر متاثرین کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع سندھ حکومت کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تجاوزات آپریشن سے بے گھر افراد کو متبادل زمین دینے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر متبادل آباد کاری پلان تیار کرلیاہے۔ پلان کے مطابق اورنگی، گجرنالہ کے اطراف گرائے گئے گھروں کے مکینوں کو متبادل پلاٹ دیئے جائیں گے۔ دیگررہائشی منصوبوں کے متاثرین کو بھی متبادل زمین دی جائے گی۔ذرائع سندھ حکومت کے مطابق کراچی میں تجاوزات آپریشن کے دوران گرائی گئی دکانوں کے مالکان کو بھی متبادل زمین دی جائے گی۔دوسری جانب سندھ حکومت نے غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات پر انکوائری کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ انکوائری کمیشن کے قیام سے متعلق نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں