میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوج کا اب بھی معاملات میں لینا دینا ہے، شاہ محمود قریشی کا انکشاف

فوج کا اب بھی معاملات میں لینا دینا ہے، شاہ محمود قریشی کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیر خارجہ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فوج کا یہ کہنا درست نہیں کہ ان کا معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، فوج کا اب بھی معاملات میں لینا دینا ہے،عدالتی فیصلے کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کا معاملہ ہمارے ہاتھ سے نکل چکا ہے، اس پر کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے،مذاکرات صرف اْن دیگر 3 اسمبلیوں کے حوالے سے ہوسکتے ہیں جو ابھی تک تحلیل نہیں ہوئیں۔ایک انٹرویومیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ علیحدہ بحث ہے کہ فوج کا معاملات میں کس حد تک لینا دینا ہے تاہم اس وقت ملک ڈوب رہا ہے، سیاسی، معاشی و آئینی بحران موجود ہے، ایسے وقت میں ادارے بیشک سیاست سے لاتعلق رہیں لیکن اس صورتحال سے نکلنے کا راستہ تلاش کریں، آئین کی حدود میں رہتے ہوئے وہ واحد راستہ محض انتخابات ہیں۔انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس کا 9 رکنی بینچ سکڑتے سکڑتے کم ہوگیا تو اس کی وجوہات ہیں، انہوں نے دیانتداری سے چن چن کر ججز اس بینچ میں شامل کیے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں