میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف چاہتا ہے ہم سری لنکا بنیں، ڈیفالٹ کریں وزیر خزانہ

آئی ایم ایف چاہتا ہے ہم سری لنکا بنیں، ڈیفالٹ کریں وزیر خزانہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جیو پولیٹکس ہورہی ہے، پاکستان کو اس سطح پر لایا جارہا ہے کہ ہم سری لنکا بنیں، ڈیفالٹ کریں اور پھر مذاکرات کریں لیکن ہم سری لنکا نہیں ہیں۔سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کمیٹی کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا ہمارے خلاف جیو پولیٹکس ہو رہی ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے اور پھر مذاکرات کیے جائیں مگر پاکستان سری لنکا نہیں ہے، آئی ایم ایف ہو یا نہ پاکستان کو کچھ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ہربات نہیں مان سکتے، پاکستان خود مختار ملک ہے ہمیں ملکی مفادات کو دیکھنا ہے، آئی ایم ایف کے کہنے پر نوجوانوں کو آئی ٹی میں رعایت دینے پر پابندی عائد نہیں کرسکتے، اگر آئی ٹی میں روزگار نہ بڑھائیں گے تو کیا 0.29 فیصد شرح نمو پر رہیں؟اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ٹی کی ترقی سے نوجوانوں کو روزگار دینا چاہتے ہیں، اس سال آئی ٹی برآمدات 2.5 ارب ڈالر رہیں گی، آئندہ سال آئی ٹی کی برآمدات 4.5 ارب ڈالر تک پہنچانا چاہتے ہیں، آئی ٹی کی برآمدات کو اگلے 5 سال میں 15 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں