میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پولیس کی بسیں شو روم پر فروخت ہونے لگیں

سندھ پولیس کی بسیں شو روم پر فروخت ہونے لگیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ پولیس کی گاڑیاں نیلام کرنیوالے محکمے کی نا اہلی یاکچھ اور؟ پولیس کی بسیں فروخت ہونے کیلئے شوروم پہنچادی گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے دو ماہ قبل کورنگی کے علاقے قیوم آباد ایس آر پی بیس میں ان گاڑیوں کی نیلامی کی تھی، نیلام ہونے والی بسوں پر تاحال سندھ پولیس کا نام اور مونوگرام موجود ہے، پولیس رولز کے مطابق نیلامی ہوتے ہی گاڑیوں سے سندھ پولیس کانام ہٹانا ہوتا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بسیں، پولیس موبائل خریدنے والے افراد نام اور رنگ تبدیل کرنے کے پابند ہوتے ہیں، نیلام گاڑیاں اور بسیں غلط ہاتھوں میں نہ جائیں احتیاط کی جاتی ہے، سندھ پولیس کی دونوں بسیں جمالی پل کے قریب شوروم پرموجود ہیں۔اس سے قبل ماہ اکتوبر میں اسمگلنگ میں ملوث سندھ پولیس کے 13 اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا تھا، آئی جی سندھ نے بر طرفی کے احکامات جاری کئے۔برطرف کیے گئے اہلکاروں میں حبیب اللہ، ارشاد علی، غلام اصغر، سکندرچانڈیو، عبدالعزیز، فضل محمد، مولابخش، پیارعلی چانڈیو، ضمیرجمالی، نظیراحمد اور الطاف چانڈیو بھی شامل ہیں، آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس افسروں اور اہل کاروں پر سنگین الزامات ہیں، اہل کاروں نے عوام کی نظر میں پولیس کی ساکھ تباہ کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں