600 مالی سہولت کاروں میں تین ارب ڈالر کی تقسیم میگا اسکینڈل ہے ، شازیہ مری
ویب ڈیسک
جمعه, ۷ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ600 مالی سہولت کاروں میں تین ارب ڈالر کی تقسیم میگا اسکینڈل ہے ۔ جمعہ کو عمران دور میں سہولت کاروں میں 3 ارب ڈالر کی بندر بانٹ پر شازیہ مری نے کہاکہ 600 مالی سہولت کاروں میں تین ارب ڈالر کی تقسیم میگا اسکینڈل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی وجہ سے ملک کی معیشت میں سونامی آیا، عمران نیازی نے ملک کا وہ حشر کیا جو پاگل بیل کانچ کے گھر کا کرتا ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ عمران نیازی کی لوٹ مار کی وجہ سے آج حکومت ایک ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع کر رہی ہے۔