میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، پی ای سی ایچ ایس میں رہائشی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں

سندھ بلڈنگ، پی ای سی ایچ ایس میں رہائشی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

آصف شیخ کے سسٹم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز شیخ سرگرم، تعمیراتی مافیا بے لگام
بلاک 2پلاٹ نمبر 894سی اور 77+78 سی پر کمرشل استعمال اور تعمیرات

پی ای سی ایچ ایس میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل بینک اور دیگر تجارتی مقاصد کے لیے کی جانے والی خلاف ضابطہ تعمیرات نے علاقہ مکینوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ۔ دستیاب شواہد کے مطابق بلاک 2کے پلاٹ نمبر 894سی پر تعمیر شدہ عمارت کو کمرشل انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے ، جبکہ پلاٹ نمبر 77+78سی پر بھی ایک بڑی عمارت زیر تعمیر ہے جسے مبینہ طور پر کمرشل سرگرمیوں کے لیے تیار کیا جا رہا ہے ، جہاں بینک برانچ کے قیام کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں میں اس نوعیت کی کمرشلائزیشن نہ صرف قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے ٹریفک، پارکنگ اور سیکیورٹی کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس تمام صورتحال میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی چشم پوشی واضح نظر آتی ہے ۔خصوصاً آصف شیخ کے رائج کردہ نظام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز شیخ کی مبینہ ملی بھگت کے باعث تعمیراتی مافیا کو کھلی چھوٹ ملنے کے الزامات سامنے آ رہے ہیں۔ شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر غیر قانونی تعمیرات اور رہائشی پلاٹوں کے کمرشل استعمال کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ انسانی جانوں اور شہری نظم و ضبط کو لاحق خطرات کا تدارک کیا جا سکے ۔جرأت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے متعلقہ افسران سے رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں