نبیل گبول نے متنازع بیان پرتمام خواتین سے غیرمشروط معافی مانگ لی
شیئر کریں
سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور پارٹی کی جانب سے نوٹس کے بعد پیپلزپارٹی رہنما نبیل گبول نے غلط الفاظ کا استعمال تسلیم کرتے ہوئے تمام خواتین سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔خصوصی گفتگو میں نبیل گبول نے کہا کہ اپنے بیان پر میڈیا کے توسط سے تمام خواتین سے غیر شروط معافی مانگتا ہوں، میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پھیلایا گیا۔ یہ بیان جنوری 2023 میں یوٹیوب کے ایک وی لاگر کو انٹرویو میں سیاسی زیادتیوں کے سوال کے جواب میں دیا تھا۔پی پی رہنما کے مطابق انہوں نے ایک فرانسیی ناول کا حوالہ دیتے ہوئے معاشرے سے متعلق مثال دی تھی، اس بیان میں کہیں بھی کسی خواتین کا ذکر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے بیان سے کسی بھی خاتون کی دل آزاری ہوئی تو میں معافی مانگتا ہوں۔نبیل گبول کے مطابق مجھے پارٹی کی جانب سے بھی شوکاز نوٹس موصول ہوا، پارٹی کو بھی معافی نامہ بھیج دیا ہے اورتمام خواتین اور سول سوسائٹی سے معذرت خواہ ہو ں اور تسلیم کرتا ہوں کہ میں نے غلط الفاظ کا استعمال کیا۔