میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران کی ممکنہ گرفتاری، اسد عمر کا چیف جسٹس کو خط، از خود نوٹس کی درخواست

عمران کی ممکنہ گرفتاری، اسد عمر کا چیف جسٹس کو خط، از خود نوٹس کی درخواست

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے امکانات کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف نے معاملہ عدالت عظمی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے چیف جسٹس عمر عطائ￿ بندیال کو خط لکھ کر کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو نشانِ انتقام بنانا چاہتی ہے، عمران خان عدالت میں پیشی کے لئے اسلام آباد آ رہے ہیں، انہوں نے کل لاہور ہائی کورٹ سے نو مقدمات میں ضمانت حاصل کی، عدالت عالیہ نے حکام کو عمران خان کے خلاف ظالمانہ انتقامی کارووائیوں سے منع کیا تھا، مگر پولیس نے عدالتی احکامات کو پیروں تلے روندتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا۔اسدعمر نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر حملے کے دوران گھر کے دروازے توڑے گئے اور دیواریں منہدم کر دی گئیں ، اسلام آباد میں پولیس نے بدترین خوف و ہراس کاماحول قائم کر رکھا ہے، میڈیا اور وکلاء سمیت اہم لوگوں کو عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ چئیرمین تحریک انصاف کو کسی نامعلوم مقدمے میں گرفتار کرنے کے عزائم واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں، عمران خان اپنی جان کو لاحق خطرات سے بھی مسلسل آگاہ کرتے آئے ہیں ، ان کی زندگی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے معزز عدالت فوری از خود نوٹس لے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں