میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس کے باعث فیشن پاکستان ویک 2021 تک ملتوی

کورونا وائرس کے باعث فیشن پاکستان ویک 2021 تک ملتوی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس کے باعث رواں برس موسم بہار اور موسم گرما میں ہونے والے پاکستان فیشن ویکس کو ملتوی کردیا گیا تھا اور بعدازاں انتظامیہ نے دسمبر میں فیشن ویک کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کے باعث جہاں فیشن شوز کو ملتوی کیا گیا تھا، وہیں فلموں کی شوٹنگ اور نمائش کو بھی مؤخر کرکے سینما ہاؤسز کو بھی بند کردیا گیا تھا۔خیال رہے کہ ستمبر میں فیشن پاکستان کونسل کی نو منتخب چیئرپرسن فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے تصدیق کی تھی کہ فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) 2020 کا انعقاد رواں برس دسمبر کو کیا جائے گا۔ماضی میں فیشن پاکستان ویک کا انعقاد 4 سے 5 دن تک کیا جاتا تھا، تاہم اس بار کورونا کے باعث اسے محض 2 دن تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور ساتھ ہی اس بار ماضی کے مقابلے ملبوسات بھی کم پیش کیے جانے تھے ۔ماہین خان کا کہنا تھا کہ اس سال فیشن ویک کے دوران انتہائی کم افراد کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ سماجی دوری پر بھی عمل کیا جائے گا۔انہوں نے ماضی میں ہونے والے فیشن ویکس میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت پر کہا تھا کہ فیشن شوز ہر کسی کے لیے نہیں ہوتے اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ فیشن شو کو ایک کاروبار کے طور پر چلائیں اور فالتو افراد کی عدم شرکت کو یقینی بنائیں۔ماہین خان نے یہ بھی کہا تھا کہ کورونا وبا کے باعث اس سال کیٹ واک کرنے والی ماڈلز کو زیورات پہننے سمیت زیادہ میک اپ کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔تاہم اب پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے کیسز میں یکدم اضافے کے باعث فیشن پاکستان ویک کو آئندہ برس تک ملتوی کردیا گیا ہے ۔اس حوالے سے فیشن پاکستان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں کہا گیا کہ فیشن ویک کو حفاظتی خدشات کے باعث فروری 2021 تک ملتوی کردیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں