میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماریہ بی خواجہ سرا پر مبنی ڈرامے کے خلاف بیان پر تنقید کی زد میں

ماریہ بی خواجہ سرا پر مبنی ڈرامے کے خلاف بیان پر تنقید کی زد میں

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کو خواجہ سرا کی کہانی پر مبنی ڈرامے کے خلاف بیان دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔حال ہی میں نجی ٹی وی کے ڈرامے سر راہ کی ایک نئی قسط نشر ہوئی جس میں منیب بٹ کو ایک انٹر سیکس فرد کے طور پر دکھایا گیا ہے اور نبیل ظفر نے ان کے والد کا کردارادا کیا ہے۔ڈرامے میں نبیل اپنے بیٹے کو بہت حساس ہونے کی وجہ سے اسے زندگی میں ا?گے بڑھنے اور بْرے حالات میں معاشرے کا مقابلہ کرنے کی تلقین کرتے نظر آرہے ہیں تاہم ڈرامے کا ایک کلپ سیاق و سباق سے ہٹ کر وائرل ہوا اور اس کلپ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ نبیل بچے کو ٹرانس ویلیوز سکھا رہے ہیں۔گزشتہ روز ماریہ بی نے اس ڈرامے کی وائرل ویڈیو کلپ پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’ٹرانسجینڈر ایجنڈے‘ پر مبنی ڈرامہ قرار دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں