پروفیسر محمد معین ایشین پیسیفک ایوارڈ لینے والے پاکستانی ڈاکٹر
شیئر کریں
معروف ملکی و بین الاقوامی شہرت کے حامل اور لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے سربراہ پروفیسر محمد معین کو ایشیائی ممالک میں نابینا پن کی روک تھام اور آنکھوں کے علاج معالجے و تحقیق کیلئے قائم ایشین پیسیفک اپتھمالوجی ایسوسی ایشن کے "ہالمز لیکچر ایوارڈ” سے نوازا گیا ہے جو کسی بھی پاکستانی ڈاکٹر کیلئے اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کا پہلا موقع ہے جس سے پروفیسر محمد معین نے ملک و قوم کیلئے یہ اعزاز حاصل کر کے میڈیکل کے شعبے میں بلا شبہ نئی تاریخ رقم کر دی ۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر الفرید ظفر نے بین الاقوامی ایوارڈ غیر معمولی پیشہ وارانہ خدمات کی بدولت جیتنے پر پروفیسر محمد معین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بلا شبہ ایک مرتبہ پھر ادارے کا نام روشن کیا ہے اور ہم سب کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ پروفیسر محمد معین کا یہ ایوارڈ ہمارے نوجوان ڈاکٹرز کی بھی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرے گاجس سے انہیں بھی بالخصوص امراض چشم اور اس کی پیچیدگیوں و جدید علاج معالجے سے متعلق دلچسپی میں اضافے کیلئے مدد ملے گی ۔اس ایوارڈ پر پروفیسر محمد معین نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور شکر بجا لاتے ہیں اور اپنے ادارے پی جی ایم آئی /اے ایم سی /ایل جی ایچ کی مزید بہتری و ترقی کے لئے دعا گو ہیں ۔