میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآبادمیں بغیراین اوسی غیرقانونی پیٹرول پمپ کی تعمیرجاری

حیدرآبادمیں بغیراین اوسی غیرقانونی پیٹرول پمپ کی تعمیرجاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) لطیف آباد نمبر 6 کے رہائشی علاقے میں غیرقانونی تعمیرات، علامہ اقبال روڈ پر غیرقانونی پیٹرول پمپ کی تعمیر جاری، ڈی بلاک میں بنگلو نمبر ڈی 10 کو منہدم کرکے پیٹرول پمپ بنایا جا رہا ہے، اہل محلہ، ایس بی سی اے نے مکمل خاموشی اختیار کرلی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد شہر میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ نہ رک سکا ہے جبکہ عدالتی احکامات کے باوجود رہائشی علاقوں میں کمرشل تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، لطیف آباد کے یونٹ نمبر 6 میں علامہ اقبال روڈ پر غیرقانونی پیٹرول پمپ کی تعمیرات کا انکشاف ہوا ہے، علامہ اقبال روڈ پر موجود بلاک ڈی میں موجود پلاٹ نمبر ڈی 10 پر قائم بنگلو کو مہندم کرکے پیٹرول پمپ تعمیر کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، حیرت انگیز طور پر پیٹرول پمپ کے تینون اطراف گھر اور علاقہ مکمل رہائشی کالونی ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ پر پیٹرول پمپ کی تعمیر کی نہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد سے این او سی لی گئی ہے نہ ہی مذکورہ پلاٹ کو حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی نے کمرشل میں تبدیل کیا ہے، رہائشی کالونی میں رہائشی پلاٹ پر پیٹرول پمپ کی تعمیر سے اہل علاقہ میں خوف پایا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر لطیف آباد مقبول احمد نے بھاری رشوت لیکر رہائشی پلاٹ پر پیٹرول پمپ تعمیر کرنے کی اجازت دی ہے، روزنامہ جرات کی جانب سے رینجل ڈائریکٹر ایس بی سی اے عبدالحمید زرداری اور ڈپٹی ڈائریکٹر لطیف آباد مقبول احمد سے موقف لینے کیلئے متعدد بار کالز کی گئیں لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں