ن لیگ ملک کی مالک،باقی سیاسی پارٹیاں کرایہ دارہیں، لیگی رہنما
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پاکستان میں بڑھتے ہوئے مسائل پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ،مسلم لیگ (ن )ملک کی مالک کہلائی جائے گی ،باقی سیاسی پارٹیاں کرایہ دار ہیں ،موجودہ حکومت نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہی ہے ،مودی حکومت کی جانب سے بھارت میں مسلمانوں پر جاری مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی انسان نہیں شیطان ہے ،پاکستان میں کسی کو بھی انتشار پھیلانے نہیں دیں گے۔مسلم لیگ (ن )یوم تاسیس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہاکہ بہادر شاہ ظفر شاعر اچھے تھے لیکن اچھے حکمران نہیں تھے،مسلم لیگ کی تحریک بہت پہلے شروع ہو چکی تھی۔ انہوںنے کہاکہ آج ہندوستان میں مودی کی پارٹی انتہائی ظالمانہ طریقے سے مظالم کررہی ہے ،مودی انسان نہیں شیطان ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج مسلمانوں کیساتھ عیسائیوں کے ساتھ مظالم کیے جارہے ہیں،مودی بھارت میں مسلمانوں کی شہریت ختم کرنا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ الہ آباد شہر کا نام بدل کر کوئی ہندو نام رکھ دیا گیا ہے ،قائد اعظم نے چندے کے پیسے سے نہیں اپنے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے۔انہوںنے کہا کہ تاریخی دن 14 اگست ہے ،ایٹمی دھماکے کرنے کاتاریخی دن تھا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ کریڈیٹ مسلم لیگ (ن )کی قیادت میاں نواز شریف کو جاتا ہے،نواز شریف کو جب جب موقع ملا تاریخی منصوبے لگائے ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہی ہے ۔لیگی رہنما نے کہاکہ اسلام آباد میں 90 فیصد کام مسلم لیگ ن کے دور میں شروع ہوئے،انہوںنے کہاکہ کے پی کے نے بلدیاتی انتخابات کے لیے دو اضلاع میں تقسیم کیا گیا،کے پی کے حکومت نے پہلے مرحلے میں اپنے مضبوط اضلاع سلیکٹ کیے۔انہوںنے کہاکہ کے پی کے میں پہلے مرحلے میں بلدیات کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو بری طرح شکست ہوئی۔