میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مردم شماری میں آبادی کم ظاہر کرنا مسئلہ ہے ، تاج حیدر

مردم شماری میں آبادی کم ظاہر کرنا مسئلہ ہے ، تاج حیدر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے سینئر رہنما و سینیٹر تاج حید رنے کہا ہے کہ 2017 کی مردم شماری میں آبادی کم ظاہر کرنا مسئلہ ہے ،آبادی کو ٹھیک کیا جائے تو سندھ کا ترقیاتی بجٹ دگنا ہو سکتا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم رہنما سے ملاقات مثبت رہی، ہم نے دستاویزات پیش کیں، اختلافات بھی ہوتے رہتے ہیں، بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے بجٹ میں 35 فیصد حصہ سندھ حکومت جبکہ 65 فیصد وفاق کا ہے ، سندھ کا ترقیاتی بجٹ 232 ارب روپے ہے ، آبادی کو ٹھیک کیا جائے تو سندھ کا ترقیاتی بجٹ دگنا ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریکِ انصاف میں ناامیدی پائی جاتی ہے ، وہ بھی حکومت کیخلاف بول رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں