میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری کو منسوخ کردینگے ،شیخ رشید

نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری کو منسوخ کردینگے ،شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فوری کو منسوخ کردیا جائیگا،پیپلز پارٹی سینٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی ،یکم جنوری سے چین اور افغانستان کے ویزے کا اجرا آن لائن ہوگا ، مینوئل ویزے کو ختم کر رہے ہیں ،آئی جے پی پر پرنسپل روڈ کا کام اور 7 ایونیو انٹرچینج بنائیں گے ،اسلام آباد ایکسپریس وے کے کام کو بھی تیزی سے شروع کیا جائیگا،مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، یہ سب چور اپنی چوری بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، یہ سارے لوگ بے نقاب ہوں گے۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے چین اور افغانستان کے ویزے کا اجرا آن لائن ہوگا ، مینوئل ویزے کو ختم کر رہے ہیں کیونکہ اس میں کرپشن تھی اور یہ شکایت تھی کہ چین اور افغانستان کے ویزے اور اس میں توسیع کے لیے پیسے لیے جاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس لیے مینوئل ویزا ختم ہوجائے گا اور 54 ہزار چینی اور 41 ہزار دوسرے لوگوں کو ویزا ملے گا جبکہ اس کے علاوہ 191 ممالک کو آن لائن ویزا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیڈیز کلب اور کلچرل کمپلیکس کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سی ڈی اے میں بہترین کام ہورہا ہے اور مزدوروں کی بہتری کے لیے ان کی یونین کو آئندہ بدھ کو اپنے دفتر بلاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ آئی جے پی پر پرنسپل روڈ کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ 7 ایونیو انٹرچینج بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسلام آباد ایکسپریس وے کے کام کو بھی تیزی سے شروع کیا جائے گا۔سیاسی معاملات پر انہوں نے کہا کہ جو میں کہتا تھا اللہ نے وہ پورا کیا ہے کہ پیپلزپارٹی سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز خواجہ آصف کی گرفتاری سے متعلق کہا کہ یہ سب بے نقاب ہوگئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں