میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق پروجیکٹ ڈائریکٹراورنگی رضوان خان کے دستخطوں سے جا ری سیکٹروں فائلیں روک دی گئیں

سابق پروجیکٹ ڈائریکٹراورنگی رضوان خان کے دستخطوں سے جا ری سیکٹروں فائلیں روک دی گئیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ:اسلم شاہ)سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر رضوان خان کے دستخطوں سے جا ری لیز او رسب لیز کے نامکمل سیکٹروں فائلیں سب رجسٹرار کے روکنے سے عام لوگوں کے کروڑوں روپے ڈوبنے کا خطرہ ہے ،الاٹمنٹ، چالان، لیز ، سب لیز او ر ٹرانسفر فیس کے علاوہ کروڑ روپے رشوت ،کمیشن اور کک بیک وصول کرچکے ہیں،اس امر کی تصدیق شوکت اقبال ایڈووکیٹ سب رجسٹرار آفس میں نمائندہ جرأت سے کی، ان کا کہنا تھا 2017ء سے2020ء ایسی سیکٹروں فائلیں ہیں جو لیز ،سب لیز اور ٹرانسفر نہ ہوسکیں، جس پر سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر رضوان خان ، معطل ایڈیشنل ڈائریکٹر عقیل احمدسمیت دیگر افسران کے دستخط موجود ہیں۔ فائلیںاب رجسٹرار آفس کی ملکیت بن گئی ہے، اس بارے میںسب رجسٹرار اورنگی عبدالرشیدنے بتایا کہ میں ابھی آیا ہوں گزشتہ فائلوں کے بارے میں علم نہیں، تاہم موجود ہ پروجیکٹ ڈائریکٹر شارق الیاس کی جانب سے لیز ،سب لیز اور ٹرانسفر پرپابندی عائد ہے جس کے نتیجے میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر رضوان خان اور اس کے اجازت نامہ معطل ایڈیشنل ڈائریکٹر عقیل احمد کے دستخط کردہ فائلوں کو انٹرٹیٹ نہیں کیا جاسکتا ہے ،فائلوں کو نئے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی اجازت نامہ کے بغیر لیز ،سب لیز اور ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اورنگی ٹاؤن میں جعلی الاٹمنٹ کے ذریعے بڑے پیمانے پر لیز ،سب لیز اور ٹرانسفر کیا گیا ہے، اربوں روپے مالیت کی سرکاری اور نجی اراضی خریدو فروخت کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان ، پارکس، سیوریج اور برساتی نالے ، مساجد ، شادی لان ، تعلیمی اور صحت کیلئے مختص زمین اور فلاحی و رفاعی پلاٹ کی حیثیت تبدیل کرکے کمرشل بنیاد پر الاٹ کردیا گیا، پروجیکٹ ڈائریکٹ کے افسران عملے کے ساتھ لینڈ مافیا کے کارندے براہ راست ملوث ہیں۔ دلچسپ امر یہ کہ سابق افسران رضوان خان ، عقیل احمد نے اب بھی ساڑھے تین ہزار جعلی الاٹمنٹ کی فائلیں تیار کررکھی ہیں، جس میں الاٹمنٹ فیس ، سرکاری چالان، لیز ،سب لیز،ٹرانسفر کی فیس کے علاوہ رشوت کمیشن اور کک بیک کے نام پر ایک ارب روپے سے زائد وصول کرچکے ہیں، ان فنڈز کے باعث رضوان خان نے پروجیکٹ ڈائریکٹر میں تقرری کیلئے بھاری نذارنہ دیا تھا او ر اس کے بعد پروجیکٹ آفس میں قبضہ ، سرکاری فائلیں تحویل میں لینے اورپروجیکٹ ڈائریکٹر شارق الیاس کو کام سے روکنے کا ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد نے نوٹس لیتے ہوئے رضوان خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں رضوان خان کو مد ر ڈیپارٹمنٹ DMCشرقی میں بھیج دیا ہے اور 18سال غیر قانونی تعینات رہنے والا عقیل احمد کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں