علیمہ خانم کے چھٹی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۵
شیئر کریں
26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ آج بھی عدالت میںپیش نہ ہوئیں
ضامن ملزم عارف مچلکہ پیش نہ کرسکا ،عدالت نے گاڑی کے مالک عارف کو جیل بھیج دیا
راولپنڈی26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں اوران کے چھٹی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔راولپنڈی26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،عدالت نے علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ فریز کرنے کے حوالے سے اسٹیٹ بنک سے جواب طلب کر لیا۔ علیمہ خان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ پہلے سے بلاک ہیں ،نادرا نے اس حوالے سے رپورٹ جمع کروا دی۔26 نومبر کے احتجاج کے دوران گاڑی کی سپرداری کے حوالے سے پیش ہونے والا ملزم عارف مچلکہ پیش نہ کرسکا ،عدالت نے گاڑی کے مالک عارف کو جیل بھیج دیا۔


