انسانیت کی بدترین تذلیل ، صیہونی فوج نے 2سو فلسطینیوں کو نیم برہنہ کر دیا
ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسرائیل کی طرف سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں انسانیت کی بدترین تذلیل سامنے آئی ہے ، اسرائیلی فوج نے 2 سو کے قریب فلسطینیوں کو گرفتار کر نے نیم برہنہ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متعدد فلسطینیوں کے تمام کپڑے اتروا دئیے ۔گرفتار افراد میں زیادہ تر مرد تھے جبکہ ایک بچہ بھی ان کے ساتھ دیکھا گیا،انہیں نیم برہنہ حالت میں کیمپ کے ملبے پر کئی گھنٹے تک سردی میں بٹھائے رکھا، جبکہ صیہونی فوج کے سپاہی نیم برہنہ بے بس افراد کی تصاویر بناتے رہے ۔ فلسطینی جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے سے بچنے کیلئے محفوظ مقام پر جانے کی کوشش کر رہے تھے ۔