غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم
ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
غیر قانونی طور پرمقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی ہے، ڈیڈلائن کے بعد غیر قانونی طور مقیم افغانیوں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت ختم ہوگئی ہے ۔حکومتی اقدامات کے بعد چمن بارڈر سے روزانہ سیکڑوں افغان باشندے اپنے وطن واپس جارہے ہیں۔آج کے بعد سے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنایاجائیگا۔وزارت داخلہ سندھ کے مطابق حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ان افراد کے خلاف کارروائی ہوگی، جن کے پاس کوئی دستاویز نہیں۔ذرائع نے بتایاکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن نہیں بڑھائی جائے گی۔