فواد حسن فواد سمیت گرفتار ملزمان کو 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم
شیئر کریں
لاہور کے احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ،امتیاز حیدر، شاہد شفیق اور دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت کی۔عدالت نے فواد حسن فواد سمیت تمام گرفتار ملزمان کو 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے ۔عدالت نے نیب حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو دوبارہ 15نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔فواد حسن فواد پر آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے کا الزام ہے ۔نیب وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فواد حسن فواد نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم کا ٹھیکہ منسوخ کر کے مالی فواد حاصل کیے جبکہ کامران کیانی نے آشیانہ اقبال سکیم کے ٹھیکے کے خلاف درخواست دی آشیانہ اقبال سکینڈل میں ملوث ملزم پر اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔