اداکارہ سمونا چکرورتی شوٹنگ کے دوران بے ہوش، ہسپتال منتقل
منتظم
منگل, ۳۱ اکتوبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
میڈیا رپورٹس کے مطابق سمونا چکرورتی اپنے نئے شو کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بے ہوش ہوئیں۔ بھارتی ٹی وی کے مقبول شو میں کپل کی بیوی کا کردار نبھانے والی اداکارہ سمونا چکرورتی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اپنے نئے شو کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بے ہوش ہوئیں، سموناکی یہ حالت دیکھ کر وہاں موجود تمام لوگ گھبرا گئے تاہم انہیں فورا ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک ساتھی اداکار کا کہنا ہے کہ ہم لوگ جس جگہ شوٹنگ کر رہے ہیں وہاں نہ اے سی ہے اور نہ ہی دیگر سہولیات جسکی وجہ سے سمونا کی طبیعت خراب ہوئی۔