میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دیپیکا کو بہت سارے بچوں کی خواہش

دیپیکا کو بہت سارے بچوں کی خواہش

منتظم
پیر, ۳ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں


ممبئی(ویب ڈیسک) دیپیکا پڈوکون نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ مرنے سے پہلے ان کے بہت سارے بچے ہوں۔ دیپکا پڈوکون ہمیشہ ہی سے شہ سرخیوں میں رہی ہیں، اتنا ہی نہیں بلکہ رنویر سنگھ کے ساتھ ان کی دوستی کی خبروں کا چرچہ بھی ہمیشہ رہا ہے حالانکہ دونوں نے ہی اس تعلق کا نا تو انکار کیا اور نا ہی کبھی کھل کر اقرار کیا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون سے پوچھا گیا کہ وہ مرنے سے پہلے کیا کرنا چاہیں گی تو انہوں نے جواب دیا کہ مرنے سے پہلے میری ایک ہی خواہش ہے اور وہ یہ کہ یقینی طور پر میرے بہت سارے بچے ہوں اور میں یہی کام کرنا چاہتی ہوں۔دیپیکا کی پہلی ہالی ووڈ فلم ’’ٹریل ایکس؛ دی ریٹرن آف ژینڈر کیج‘‘ کی تشہیر کے حوالے سے ایک ٹی وی شو میں ایسا ہی ایک موقع اس وقت بھی آیا جب دیپیکا کے وین ڈیزل سے تعلق کا موضوع سامنے آیا تھا اور اس پر دیپیکا کا چہرا شرم سے سرخ ہوگیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ آگ کے بغیر دھواں نہیں اٹھتا لیکن یہ سب میرے دماغ میں ہے، میں ان کے ساتھ رہتی ہوں اور ہمارے درمیان شاندار کیمسٹری ہے اور ہمارے بہت سے بچے ہیں لیکن یہ سب کچھ ہمارے دماغ میں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں