میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کھدائی یا کٹائی ہوئی تو کیس آپ پر درج گا، کارونجھر پہاڑ کی کٹائی پرسندھ ہائی کورٹ برہم

کھدائی یا کٹائی ہوئی تو کیس آپ پر درج گا، کارونجھر پہاڑ کی کٹائی پرسندھ ہائی کورٹ برہم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

کارونجھر پہاڑ کی کٹائی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش، عدالت کا ڈی سی سمیت دیگر افسران کو اگلی سماعت پر حلف نامہ جمع کروانے کا حکم، کھدائی یا کٹائی ہوئی تو کیس آپ پر درج کیا جائیگا، ریمارکس، تفصیلات کے مطابق کارونجھر پہاڑی سلسلے سے گرینائٹ سمیت دیگر معدنیات نکالنے کیلئے ٹینڈر طلبی کے معاملے پر ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی، ذاتی حیثیت میں طلبی پر ڈی سی تھرپارکر لال ڈنو منگی عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ محکمہ معدنیات قدرتی وسائل، محکمہ آثار قدیمہ ونوادرات اور محکمہ جنگلات کے حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے، ڈی سی تھرپارکر نے لیزمنسوخی کے بعد کی صورتحال سے عدالت کو آگاہی دی، ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ کارونجھر پہاڑوں کے اطراف میں ہر قسم کی کھدائی پر عائد پابندی پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ شکایات ہیں کہ کچھ لوگ ابھی بھی کھدائی کررہے ہیں کیا ایسا ہے، جن لوگوں نے پابندی کے باوجود کھدائی کی انکے خلاف کیا ایکشن ہوا، جس پر ڈی سی نے عدالت کو بتایا کہ لوگوں کیخلاف مقدمات درج ہوئے ہیں، عدالت کا ڈی سی لعل ڈنو منگی سمیت دیگر محکمہ معدنیات، محکمہ آثار قدیمہ اور محکمہ جنگلات کے حکام کو آئندہ سماعت پر حلف نامہ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حلف نامے کا اطلاق محکمہ جاتی سطح پر ہوگا، جو بھی افسر آئے وہ عملدرآمد کا پابند ہوگا، دوران سماعت جسٹس شفیع صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کارونجھر جیسا تاریخی و سیاحتی مقام شاید پورے ایشیا میں نہیں ہے، عدالت کی جانب سے کارونجھر پہاڑوں کے اطراف ہر قسم کی کھدائی پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں