میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میڈیاپرپابندیوں سے مذاق اُڑرہاہے ، شہباز شریف

میڈیاپرپابندیوں سے مذاق اُڑرہاہے ، شہباز شریف

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباشریف نے پیر کو یہاںمیڈیا تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ملاقات میں آل پاکستان نیوزپیپرسوسائٹی، کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کے عہدیدار، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسویسی ایشن اور ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے عہدیدار، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے عہدیدار وں بھی شامل تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کرچکی ہے ۔انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ اپوزیشن قائد کے طورپر وہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ میں اس کالے قانون کی بھرپور مخالفت کریں گے ۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف قانون سازی کی حکومتی کوشش ناکام بنانے کے لئے پوری قوت لگائیں گے کیونکہ یہ مسئلہ میڈیا، آزاد صحافت اور جمہوریت وآئینی آزادیوں کے حوالے سے کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔انہوں نے میڈیا تنظیموں کو یقین دلایا کہ آپ کی آراء کی روشنی میں یہ معاملہ اپنی پارٹی میں زیرغور لائیں گے، مشترکہ اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے:شہبازشریف مشترکہ اپوزیشن اور میڈیا تنظیموں کے نمائندوں کا مشاورتی اجلاس منعقد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے سوا پارلیمان میں کوئی بھی جماعت اس کالے قانون کی حمایت نہیں کرے گی۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے، اسے بھرپور طورپر اجاگر کریں گے، شاید حکومتی بینچوں میں سے کسی کا ضمیر جاگ جائے ۔انہوں نے کہا کہ اخلاص کا مظاہرہ ہوا تو سینٹ میں اس کالے قانون کی منظوری کو روکنا ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ تین سال میں میڈیا پر جو قدغنیں عمران نیاز ی نے لگائیں، کوئی اور حکومت ہوتی تو اْلٹ دی جاتی۔میڈیا پر بدترین قدغنوں سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی اور جگ ہنسائی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جس طرح کاجھوٹ اور نفرت کا زہر گھولا گیا، میڈیا بہت بہتر طورپر اس سے آگاہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان تین سال میں میڈیا پر لگنے والی پابندیوں کی نظیر نہیں ملتی، تمام طبقات نے اس کی مذمت کی ہے۔نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میڈیا قدغنوں کی مذمت کی ہے ۔شہبازشریف نے کہا کہ میڈیا کی جدوجہد میں آپ کی آواز کے ساتھ اپنی آواز ملائیں گے،کوشش کریں گے کہ یہ کالا قانون آگے نہ بڑھے، اس مسئلے پر آپ کے شانہ بہ شانہ ہیں، بھرپور ساتھ دیں گے ۔شہبازشریف نے بتایا کہ عمران نیازی جنہیں اپنا دیرینہ دوست اور بھائی کہتے تھے ، ان کا پروگرام ہی نہیں آج ہاتھ ملانا بھی بند کردیا۔تین سال میں حکومتی بندشوں اور قدغنوں سے میڈیا کے بے شمار لوگ بے روزگار ہوگئے۔ شہبازشریف نے کہا کہ معذرت سے کہتاہوں کہ عمران نیازی اپوزیشن میں تھے تو میڈیا کے لاڈلے تھے ۔میڈیا نے جو آزادی حاصل کی ہے ، یہ کسی کی عنایت نہیں۔میڈیا نے اپنی آزادی اظہار کے لئے عظیم قربانیاں دیںاوربھرپور جدوجہد کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں