میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی دھمکیوں کا جواب مظاہرے نہیں، بند کمرہ اجلاس ہے، شیخ رشید

امریکی دھمکیوں کا جواب مظاہرے نہیں، بند کمرہ اجلاس ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا کے ساتھ بیک ڈور چینل کھولنے چاہئیں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان نے سابق امریکی صدر رچرڈ نکسن کو چین کا دورہ کرایا، کب تک ہم کرائے کے آدمی بنیں رہیں گے، کوئلے کی دلالی میں منہ ہمارا ہی کالا ہوتا ہے، آپ نے ملا منصور کو مار دیا، امریکی پالیسی کا جواب مظاہروں سے دیا جارہا ہے، اسکول کے زمانے سے پتلے جلتے دیکھ رہا ہوں، اس کا فائدہ کیا ہوا، اپوزیشن کا بند کمرہ اجلاس بلائیں۔شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد ایئرفورس کے 680 پائلٹس کو گرفتار کیا گیا۔ ترک حکومت نے پاکستان سے اپنے نئے پائلٹس کو ٹریننگ دینے کے لیے 3 پاکستانی پائلٹس بھیجنے کی درخواست کی ،لیکن امریکا نے منع کردیا، اور ہم صرف 3 پائلٹ بھی ترکی نہیں بھیج سکے، شیخ رشید کا کہنا تھا اسلامی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز مودی کو دیا گیا، انہوں نے کہا کہ چین کے سوا پاکستان کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا، روس کے بارے میں غلط فہمی کا شکار نہ رہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ بھارت ٹرمپ کو استعمال کررہا ہے اور اس نے پاکستان کو اندر سے تباہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں