میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے متجاوز ، 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے متجاوز ، 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

جرات ڈیسک
منگل, ۳۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا، شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ۔ پاورڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 28200 میگاواٹ ہوگئی جبکہ رسد 21200 میگاواٹ کے لگ بھگ ہے۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ۔ملک کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔ تیل گیس کوئلے کی قلت کے باعث متعدد پلانٹس بند ہیں، لیسکو کا شارٹ فال 8 سو میگاواٹ ہوگیا ۔لاہور میں ہر 2 گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لئے بجلی بند رہنے لگی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں