میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حملے کا خدشہ ، سندھ رینجرز کو دھمکی موصول

عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حملے کا خدشہ ، سندھ رینجرز کو دھمکی موصول

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حملے کا خدشہ، ڈپٹی کمشنر سائوتھ نے مزار کی سیکیورٹی کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خط لکھ دیا۔خط کے متن کے مطابق رینجرز کے 40 ونگ کو مزار پر دہشت گرد حملے کی تھریٹ ملی ہے، مزار کے اطراف گاڑی کو دھماکے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، مزار پر خودکش حملہ اور فائرنگ بھی جاسکتی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ دھماکا خیز مواد کو مزار کے احاطے تک لے جانے میں ڈرون کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔خط کے مطابق عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حملے کی دھمکی پاکستان رینجرز سندھ کو موصول ہوئی ہے، عبداللہ شاہ غازی کے مزار سمیت تمام اہم تنصیبات اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں