میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم نے صوبوں کے اندر پانی کی تقسیم کا بہت بڑا مسئلہ قرار دیدیا

وزیراعظم نے صوبوں کے اندر پانی کی تقسیم کا بہت بڑا مسئلہ قرار دیدیا

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے صوبوں کے اندر پانی کی تقسیم کا بہت بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہیے،سارے پاکستان میں پانی کا مسئلہ ہے ، ہماری حکومت دس ڈیمز بنارہی ہے ۔ اتوار کو سندھ میں پانی کے مسئلے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ سارے پاکستان میں پانی کا مسئلہ ہے، ہماری حکومت 10 ڈیمز بنارہی ہے، یہ المیہ ہے کہ جو ڈیم 50 سال پہلے بننے چاہیے تھے وہ اب بن رہے ہیں، صوبوں کے حصے میں پانی کی کمی آرہی ہے، صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہیے، صوبوں کے اندر پانی کی تقسیم کا بہت بڑا مسئلہ ہے، کمزور غریب کسان کے پاس پانی نہیں پہنچتا اس کاپانی چوری ہوجاتا ہے، طاقت وار اپنی زمین میں پانی لے جا تا ہے اور کمزور کی زمین سوکھی رہ جاتی ہے، کمزور لوگوں کو پانی پہنچانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں