اسریٰ اسلامک فائونڈیشن میں اختلافات، یونیورسٹی اسپتال ملازمین پریشان
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) اسریٰ اسلامک فائونڈیشن میں اختلافات، یونیورسٹی و ہسپتال میں غیر یقینی صورتحال، ملازمین پریشان، ملازمین کی تنخواہوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، ایم ڈی اسریٰ زید لغاری، ہسپتال و یونیورسٹی کی آمدن اکاؤنٹ میں جمع نہیں ہوگی تو تنخواہیں کیسے دینگے، ڈاکٹر حمید اللہ قاضی، تفصیلات کے مطابق اسریٰ اسلامک فائونڈیشن کے زیرانتظام چلنے والی اسریٰ ہسپتال و یونیورسٹی میں اختیارات کی جنگ تیز ہوگئی ہے جس کے باعث حیدرآباد کی شاندار ہسپتال و یونیورسٹی میں غیریقینی کی صورتحال ہے اور 15 سو سے زائد ملازمین پریشانی کا شکار ہیں، اسریٰ یونیورسٹی ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر زید لغاری نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ حمید اللہ قاضی کا تنخواہوں کے متعلق بیان جھوٹا ہے، ملازمین کی تنخواہوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، زید لغاری نے اکاؤنٹس کے 7 سی گینچر اتھارٹیز سے اپیل کی کہ ملازمین کی جون 2020 سے انکریمنٹ، اوور ٹائم، انشورنس و دیگر الائونس سمیت وقت پر تنخواہ جاری کی جائے اور مطالبہ کیا کہ اسریٰ اسلامک فائونڈیشن کے 16 اکائونٹس کی تفصیلات ظاہر کی جائیں، کیونکہ ان اکاؤنٹس میں مشکوک قسم کی حرکتیں کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹر حمید اللہ قاضی نے کہا کہ ہسپتال و یونیورسٹی کی آمدن فائونڈیشن کے اکائونٹس میں جمع نہیں کروائی گئی تو تنخواہیں کیسے دینگے، گزشتہ مہینے بھی بڑے مشکل سے کراچی اور اسلام آباد کیمپس کی آمدن سے تنخواہیں دیں ہیں، وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری نے کروڑوں روپے کی رقم کیش کی صورت میں اپنے پاس رکھی ہوئی ہے جس کے باعث اسریٰ یونیورسٹی و ہسپتال حیدرآباد میں بحران کا خدشہ ہے، ملازمیں نوکری چھوڑنے پر مجبور ہیں جس کے باعث ادارے کو بڑا نقصان ہو رہا ہے۔