میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن چوروں کی حمایت کرکے جمہوریت کے خلاف فیصلے کرتا ہے، عمران خان

الیکشن کمیشن چوروں کی حمایت کرکے جمہوریت کے خلاف فیصلے کرتا ہے، عمران خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عوام الیکشن میں کرپٹ ٹولے کو شکست دیں گے،ملک کی بدقسمتی ہے کہ ملک پر مسلط کرپٹ ٹولے کے ساتھ الیکشن کمیشن بھی ملا ہوا ہے، الیکشن کمیشن ہمیشہ ان چوروں کی حمایت کرکے جمہوریت کیخلاف فیصلے کرتا ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد کے عوام کے نام جاری پیغام میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے عدالتی حکم پر اسلام آباد کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عدالتی فیصلے کے نتیجے میں اسلام آباد کے عوام ووٹ کے ذریعے اپنی مقامی حکومت منتخب کر پائیں گے، ملک کی بدقسمتی ہے کہ مسلط کرپٹ ٹولے کے ساتھ الیکشن کمیشن بھی ملا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ ان چوروں کی حمایت کر کے جمہوریت کے خلاف فیصلے کرتا ہے، اللہ کا کرم ہے کہ معزز عدالتیں ہمیشہ الیکشن کمیشن کے غیر قانونی فیصلوں کو مسترد کر دیتی ہیں، یہ کرپٹ ٹولہ عوام سے خوفزدہ ہے، ہمیشہ انتخابات سے راہِ فرار اختیار کرتا ہے، چوروں کی کوشش صرف اور صرف ملک پر اپنا قبضہ برقرار رکھنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک پر مسلط رہنے کے لیے کرپٹ ٹولہ ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کے پیسے سے ضمیروں کی منڈیاں لگاتا ہے، اس مافیا کے پاس اب کوئی راستہ نہیں بچا،عوام انکو بری طرح مسترد کر چکی ہے، اسلام آباد کے عوام کو خصوصی تاکید کرتا ہوں آپ نے آج بروز ہفتہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ مجھے امید ہے انشااللہ اسلام آباد کے عوام آج (ہفتہ ) بلدیاتی انتخابات میں اس کرپٹ ٹولے کو شکست دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں