میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات حیدرآباد میں مافیا  نے پنجے گاڑ لیے

ادارہ ترقیات حیدرآباد میں مافیا نے پنجے گاڑ لیے

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ادارہ ترقیات حیدرآباد میں مافیا نے پنجے گاڑ لئے، کئی افسران قواعد و ضوابط کے خلاف مقرر، ایڈیشنل سیکرٹری نے خود کو ڈائریکٹر اسٹیٹ ظاہر کرکے سیکریٹری کی تقرری حاصل کی، غیرقانونی ترقی حاصل کرنے والا ندیم خان ایڈیشنل سیکریٹری کی عہدے پر براجمان، گریڈ 18 جا ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر میمن گریڈ 19 کے عھدے ایڈیشنل ڈائریکٹر پر مقرر، تحصیل لطیف آباد میں 50 فیصد تعمیرات کی این او سیز مشکوک ہونے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد میں مافیا نے پنجے گاڑ لئے ہیں، کئی افسران قواعد و ضوابط کے خلاف تعینات ہیں، سیکریٹری عہدے کے تعینات پر عبدالمنان شیخ نے گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی غیرقانونی حاصل کی، عبدالمنان شیخ کی گریڈ 18 میں ترقی کیلئے ایڈمنسٹریٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی پوسٹ بنائی گئی جو کہ بجیٹ بک میں موجود نہیں تھی اور اس پوسٹ کی منظوری نہیں دی گئی جس کے باعث پوسٹ ہی ختم ہوگئی لیکن عبدالمنان شیخ گریڈ 18 میں پہنچ گئے اور کچھ عرصے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ بن گئے اور ترقی کیلئے مقرر مدت سے پہلے ہی گریڈ 19 میں پہنچ کر ایڈیشنل سیکریٹری بن گئے، حیرت انگیز طور پر منان شیخ نے ڈائریکٹر جنرل کو سرمہ پہناتے ہوئے خود کو ڈائریکٹر اسٹیٹ ظاہر کیا اورڈائریکٹر جنرل نے اعلی اختیاریوں سے منظوری لیے بغیر منان شیخ کو ڈائریکٹر اسٹیٹ سے سیکریٹری ادارہ ترقیات تعینات کردیا، اسے طرح غیرقانونی ترقی پانے والے ندیم خان ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے پر تعینات ہیں اور اس کی 2016ع،18 اور 2019ع کی سینیارٹی میں ترقی ہی غیرقانونی ہے، گریڈ 18 کا ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اصغر میمن قواعد و ضوابط کے خلاف گریڈ 19 میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پر موجود ہے جبکہ فیبروری میں ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ شاھد اقبال میمن کے رٹائرڈ ہونے کے بعد اصغر میمن کو ڈائریکٹر بنانے کیلئے لابنگ شروع کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق تحصیل لطیف آباد میں 50 فیصد تعمیرات کی این او سیز مشکوک ہیں اور اکثر این او سیز پچھلے تاریخوں میں دی گئیں جن کا کوئی رکارڈ ہی موجود نہیں ہے، ادارہ ترقیات گذشتہ 6 ماہ سے ایڈہاک پر چل رہا ہے اور ڈائریکٹر جنرل کا اہم عہدہ اضافی چارج کے ذریعے چلایا جا رہا ہے جس کے باعث ادارہ معاشی و انتظامی بحران کا شکار ہوگیا ہے، عبدالمنان شیخ کی تعیناتی کے منان شیخ کی چین نے ادارہ ترقیات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جس کے باعث افسران و ملازمین بی چینی کا شکار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں