میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، ضلع وسطی میں ناجائز تعمیرات پر کالا راج

سندھ بلڈنگ، ضلع وسطی میں ناجائز تعمیرات پر کالا راج

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میںکالے گروپ نے دھوم مچا رکھی ہے ، اس وقت ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان نے ضلع وسطی میں ناجائز تعمیرات کی چھوٹ دے رکھی ہے ،ضیاء اور زاہد کالا گروپ نے ڈپٹی کمشنر طہٰ سلیم کو پراسرار طریقے سے خاموش کروارکھا ہے ، جس کے ساتھ ہی سی ون ایریا پلاٹ نمبر سی 9 ، 12/16 کی ازسر نو تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ۔چوتھی اور آٹھویں منزل کی تعمیر منظم انداز میں جاری ہے ، جس جانب سے متعلقہ حکام نے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ، بتایا جاتا ہے کہ 20 ستمبر کو ڈی سی سینٹرل کراچی طہٰ سلیم نے یہ فرمان جاری کیا تھا کہ ضلع وسطی میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کیا جائے گا لیکن دوسری جانب کالے گروپ نے غیر قانونی تعمیرات کی حفاظت کا ذمہ اٹھا لیا ہے ، جو تاحال برقرار ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں