میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلال کاکا قتل کیس'6اہلکار برطرف' ایس ایچ او سمیت اے ایس آئی کو کلین چٹ

بلال کاکا قتل کیس'6اہلکار برطرف' ایس ایچ او سمیت اے ایس آئی کو کلین چٹ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

رپورٹ :علی نواز بلال کاکا قتل کیس، ایس ایس پی حیدرآباد نے 6 اہلکار برطرف کردیئے، ایس ایچ او بھٹائی ننگر اور اے ایس آئی کو کلین چٹ، اے ایس پی بلدیہ کی سربراہی میں قائم تحقیقات کمیٹی کی رپورٹ کے بعد اہلکاروں کو برطرف کیا گیا، حیدرآباد پولیس قتل کیس میں نامزد ملزمان گرفتار کرنے میں تاحال ناکام، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد نے بلال کاکا قتل کیس میں غفلت مرتبے پر 6 پولیس اہلکاروں کو برطرف کردیا ہے، وادہو واہ گیٹ پر سپر سلاطین ہوٹل پر جھگڑے کے دوران پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں مسلسل فائرنگ اور بلال کاکا نامی نوجوان کی ہلاکت کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ نے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کیلئے اے ایس پی بلدیہ حسنین وارث کی کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی جس میں ڈی ایس پی قاسم غلام مصطفی اور ایس ایچ او مارکیٹ رسول بخش سیال شامل تھے، تحقیقات رپورٹ کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ نے 6 پولیس اہلکاروں تھانہ نسیم ننگر کے امتیاز علی اور تھانہ بھٹائی ننگر کے اشوک کمار، محمد علی، عمران علی شاہ، مشتاق احمد اور اسرار احمد کو برطرف کردیا ہے، حیرت انگیز طور پر رپورٹ میں سابقہ ایس ایچ او بھٹائی ننگر ضیاد نوناری اور اے ایس آئی منظور ببر کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا اور انہیں کلین چٹ دے دی گئی ہے، واقعے کو تین ہفتے گذرنے کے باوجود حیدرآباد پولیس بلال کاکا قتل کیس میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے اور کیس میں نامزد صرف ایک ملزم شہسوار کو ہی گرفتار کیا جا سکا ہے جبکہ پولیس نے تین ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے انہیں کیس میں دکھائے گئے نامعلوم افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے. ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں