میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں مرنا بھی مشکل، قبر کا ریٹ 40 ہزار روپے ہوگیا

کراچی میں مرنا بھی مشکل، قبر کا ریٹ 40 ہزار روپے ہوگیا

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

مہنگائی نے جہاں ہر چیز کے دام آسمان پر پہنچا دیئے۔ وہیں کراچی میں قبروں کی فیس بھی غریب کی پہنچ سے باہر ہوگئی۔۔ ایک قبر کے چالیس ہزار روپے تک وصول کیے جارہے ہیں۔ قبرستانوں میں آنے والوں کی سیکیورٹی بھی ایک مسئلہ بن چکی ہے کراچی کے قبرستانوں میں اب نئی قبروں کا حصول مشکل ہوگیا۔ ایک تو جگہ مشکل سے دستیاب ہوتی ہے اور اگر کہیں مل بھی جائے تواس کی فیس بہت زیادہ طلب کی جاتی ہے۔ شہر میں اس وقت ایک قبر کے چالیس ہزار روپے تک وصول کئے جارہے ہیں۔ اس صورت حال نے عوام کو مشکل میں ڈال دیا ہے مسئلہ صرف مہنگی قبروں کا نہیں شہریوں کے لیے اپنے پیاروں کی قبروں پر جانا بھی غیرمحفوظ ہوگیا۔۔لیاری کا میوہ شاہ قبرستان جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن چکا۔جہاں قبروں پر آنے والے سے لوٹ مار معمول ہے۔۔۔نشے کے عادی افراد پکی قبروں سے سریا بھی اکھاڑ کر لے جاتے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں