میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گرد اورسہولت کار خوارج ہیں ان کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، آرمی چیف

دہشت گرد اورسہولت کار خوارج ہیں ان کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، آرمی چیف

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اندرونی اور بیرونی شرپسند قوتوں کو ملک کی معاشی و انسانی ترقی سے تکلیف پہنچ رہی ہے، قوم کی حمایت سے خوارج کے خلاف پوری طاقت سے آپریشن جاری رہے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ نے آمد پر اْن کا استقبال کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو مستونگ اور ڑوب میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اہم صوبائی وزراء کے علاوہ اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ شرکاء کی جانب سے مستونگ، ہنگو اور ڑوب کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔چیف آف آرمی سٹاف نے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ’’12 ربیع الاول کو ہونے والی دہشت گردی اور اس طرح کے واقعات خوارج کے مذموم عزائم کو ظاہر کرتے ہیں، اس دہشت گردی کو بیرونی ریاستی سرپرستوں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے‘‘۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں