میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این سی او سی کا 8شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

این سی او سی کا 8شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 8 شہروں میں کورونا پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کردیا ۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیا گیا، این سی او سی نے 8 شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان شہروں میں کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، میرپور، مظفر آباد، گلگت اور سکردو شامل ہیں، ان شہروں میں ویکسی نیشن لیول ہائی ہونے کی وجہ سے پابندیاں نرم کی جارہی ہیں۔ یکم اکتوبر سے مکمل طور پر ویکسین نہ لگوانے والے بالغوں پر متعدد پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔انہوںنے کہا کہ ویکسین کورونا سے نجات کا واحد حل ہے۔ یکم اکتوبر سے جو پابندیاں لگائی جارہی ہیں وہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے ہوں گی۔ بندشوں کا فیصلہ وبا کا پھیلائو دیکھ کرکیا جاتا ہے۔جن شہروں میں پابندیاں نرم کی جا رہی ہیں وہاں یکم اکتوبر سے ا ن ڈور اجتماعات میں 300لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ ان 8شہروں میں یکم اکتوبر سے آئوٹ ڈور اجتماعات میں 1000لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔یکم اکتوبر سے 8شہروں میں مزارات مکمل طور پر کھولے جارہے ہیں۔ 8شہروں میں پورے ہفتہ شادیوں کی اجازت ہوگی۔انہوںنے کہا کہ وبا سے نکلنے کا طریقہ ویکسی نیشن ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں