میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی فوج کی ایل او سی پر پھر بلااشتعال فائرنگ سپاہی شفیق اور بچہ شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر پھر بلااشتعال فائرنگ سپاہی شفیق اور بچہ شہید

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی اور ایک لڑکا شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے بروہ اور تانڈر سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی جس میں دانستہ طور پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے بروہ گاں کا 15 سال کا لڑکا شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے ، تانڈر سیکٹر پر فائرنگ سے 80 سال کی خاتون زخمی ہوئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی شفیق نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایاگیا جس میں بھارتی پوسٹوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں