میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے کو15 سال میں 499 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ

پی آئی اے کو15 سال میں 499 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کو15 سال کے دوران 499 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ جمعہ کو وزیرہوابازی غلام سرورخان نے پی آئی اے کو2005 سے 2020 کے دوران ہونے والے خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کیں، جس کے مطابق قومی ائیرلائن کا خسارہ 15 سالوں کے دوران 500 ارب تک پہنچ گیا۔تحریری جواب میں کہا گیا کہ (ن) لیگ کے آخری سال سب سے زیادہ 67 ارب روپے کا خسارہ ہوا، تحریک انصاف کے دورمیں قومی ایئرلائن کے خسارے میں بتدریج کمی ہوئی،2019 میں خسارہ کم ہوکر55 ارب ہوگیا جب کہ 2020 میں پی آئی اے کا خسارہ مزید کم ہوکر39 ارب ہوگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں