میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں منگل سے پلاسٹک بیگز پر پابندی کے اعلان پرمکمل عملدرآمد کا اعلان

سندھ میں منگل سے پلاسٹک بیگز پر پابندی کے اعلان پرمکمل عملدرآمد کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ حکومت نے منگل سے پلاسٹک بیگز پر پابندی کے اعلان پرمکمل عملدرآمد کا اعلان کردیا اور شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لئے حکومت سے تعاون کریں۔سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر سے ممنوع پلاسٹک بیگز پر مکمل طور پر پابندی ہوگی اوراس پر باقاعدہ عمل درآمد کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ماحولیات سندھ نے رواں برس اگست میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کا اعلان کیا تھا اور اب یکم اکتوبر سے مکمل پابندی ہوگی۔مشیر ماحولیات سندھ کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے والے کارخانے داروں نے بھی مہم کی حمایت کی ہے اور عوام سے بھی درخواست ہے کہ پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کردیں کیونکہ پلاسٹک کی تھیلیاں ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں۔ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لیے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں کراچی کے سیوریج نالوں کی بندش کی بھی ایک وجہ ہیں اور ہمیں اپنے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں برس جولائی میں اعلان کیا تھا کہ پلاسٹک بیگ کا دوبارہ استعمال قابل سزا جرم ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں