میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سازش کرنیوالے جلد بے نقاب ہونگے، فتح جمہوریت کی ہوگی، نواز شریف

سازش کرنیوالے جلد بے نقاب ہونگے، فتح جمہوریت کی ہوگی، نواز شریف

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 20کروڑ عوام کے جنگ لڑ رہا ہوں آخر جیت جمہوریت کی ہی ہوگی ،سازش کرنے والے جلد بے نقاب ہونگے ،اگر ووٹ کا تقدس بحال ہوگیا تو ہم سب کامیاب ہوجائیں گے۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور حکومت میں عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے ، 2018ء میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے اور سر خرو ہوں گے،ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے پہلے کی طرح اب بھی نا مراد ہی رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جاتی امراء رائے ونڈ میں رہنمائوں اور کارکنوں سے غیر رسمی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اراکین پنجاب اسمبلی ملک ارشد ، عارف سندیلہ ، بجاش نیازی ، مرید نیازی ، سید سرفراز شاہ ، میئر سرگودھا نوید اسلم ، بلال خان ، مرزا جاوید ، حاجی طلعت ،سمیع خان ، حافظ امیر علی اعوان اور محمد ثقلین سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ رہنمائوں اور کارکنوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کی ،جبکہ اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی ۔نواز شریف نے کہا کہ کارکن مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں ہمیں ان سے اور انہیں ہم سے کوئی جدا نہیں کر سکتا۔ عوام اورکارکنوں کی محبتوں پر ان کاشکر گزار ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جھوٹ کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کرتی ہے۔ ہم 20 کروڑ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ سازش کرنے والے بہت جلد بے نقاب ہوں گے۔ ووٹ کا تقدس بحال ہو گیا تو سمجھ لیں ہم سب کامیاب ہو گئے۔انہوںنے کہا کہ ہماری کوششوں سے ملک ترقی کے زینے طے کر رہا ہے۔ تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں امن و امان قائم ہوا جبکہ دہشتگردی کے خاتمے سے ملک میں خوشحالی آئی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کی دعائوں سے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری آئی، جلد صحتیابی کے لیے بھی دعائوں کی اپیل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں