میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
8محرم الحرام کا جلوس،امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر

8محرم الحرام کا جلوس،امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی( کرائم رپورٹر)کراچی میں آٹھ محرم الحرام کی مناسبت سے شبیہ علم و ذوالجناح کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے بر آمد ہوا، جو اپنے روایتی و مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارا در پر اختتام پذیر ہوگیا۔جمعہ کو آٹھ محرم الحرام کے مرکزی جلوس سے قبل نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس سے علامہ کمیل مہدوی نے خطاب کیا اور واقعہ کربلا کے شہداء کی لازوال قربانی اور فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو باہمی اتحاد کی ضرورت جتنی اب ہے پہلے کبھی نہیں تھی ، ملک میں مستقل قیام امن کے لیے ضروری ہے کہ مذہبی رواداری کو قائم رکھا جائے۔شرکاء جلوس نے محفل شاہ خراساں نے نماز ظہرین ادا کی بعد ازاں آٹھ محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو نمائش چورنگی سے ہوتا ہوا ایم اے جناح روڈ پر آیا۔جلو س کی قیادت کے فرائض ابو الحسن اسکاؤٹ نے انجام دیے۔جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعداد شریک تھی جن میں مر د ،خواتین و بزرگ اور بچے بھی شامل تھے۔شرکاء کے لیے مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے رہنمائی کیمپ اور سبیلیں لگائی گئی تھیں۔ مرکزی جلوس اپنے مقررہ روایتی راستوں ایم اے جناح روڈ،صدر ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک ،تبت سینٹر ، جامعہ کلاتھ سے ہوتا بارہ امام بارگاہ پہنچا جہاں شرکاء جلوس نے ماتم داری اور نوحہ خوانی کی اور نماز مغربین ادا کی۔بعد ازاں جلو س لائٹ ہاؤس، ڈینسو ہال اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا۔جلو س کی سیکیورٹی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ، ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی موبائل فون سروس معطل رہی ،جلوس کے راستے میں آنے والی تمام گلیوں کو کنٹینرز اور رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا اور ایم اے جناح روڈ کی تمام دکانوں کو سیل کردیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں